ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی کابدنام زمانہ رؤڈی شیٹر غنڈہ ایکٹ میں گرفتار

اڈپی کابدنام زمانہ رؤڈی شیٹر غنڈہ ایکٹ میں گرفتار

Wed, 09 Aug 2017 13:03:15    S.O. News Service

اڈپی،9؍اگست (ایس او نیوز) اڈپی ضلع میں کوڈی نامی مقام سے ہیری اڈکا پولیس نے ایک بدنام زمانہ رؤڈی شیٹردیواکر اچاری کو غنڈہ ایکٹ میں گرفتارکرلیاہے۔ کہا جاتا ہے کہ دیواکرپر 2قتل ،1قتل کی کوشش اور5چوری کے معاملات میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ دیواکر پرجو دو قتل کے معاملات درج ہیں ان میں سے ایک معاملہ کیماّنوکے شیخ محمد تسنیم کا ہے، جس کی لاش اونی بیٹو کے مقام پر 2016میں ایک کار کے اندر پائی گئی تھی۔اڈپی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بالا کرشنا نے دیواکر کے خلاف جو رپورٹ پیش کی تھی ، اس کی بنیاد پر دیواکر کو غنڈہ ایکٹ میں گرفتار کرنے کے احکامات اڈپی ضلع ڈپٹی کمشنر پریانکا میری فرانسس نے جاری کیے، جس کے بعد پولیس نے دیواکر کوگرفتار کرلیا۔


Share: